8 نومبر 2015 - 08:14
سعودی عرب کے ایک اور جنگی کشتی تباہ

گذشتہ چند دنوں میں یہ جوتھی جنگی کشتی ہے جو یمنی فوج کے میزائلوں سے تباہ ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے جنوب مغربی علاقے کے ساحلی علاقے المخا میں سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی پر میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں یہ کشتی تباہ ہوگئی ہے-

گذشتہ چند دنوں میں یہ جوتھی جنگی کشتی ہے جو یمنی فوج کے میزائلوں سے تباہ ہوئی ہے۔ ہنفتے کے دن بھی سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کا ایک جنگی جہاز یمنی فوج کے میزائلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔ دوسری طرف سعودی جارح طیارون کی طرف سے یمن کے محتلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جارح طیارون نے بیضا اور جوف کے صوبوں پر آٹھ بار بمباری کی ہے جس میں کئی عام شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق عدن اور ماری کے علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں یمن کے فراری صدر اور سعودی عرب کے کئی حامی ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169